خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے: فواد چوہدری
لاہور (نیوز رپورٹر) سکول آف موٹیویشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کمانڈر ( ریٹائرڈ ) شواز بلوچ نے ڈائریکٹر میڈیا امتیاز بلوچ کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے قائم اس ادارے کی حوصلہ افزاء کے اعتراف کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ فواد چوہدری کی طرف سے معاشرے کے خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات ، ہمدردانہ رویہ اور انسان دوستی کو سراہا ۔ ملاقات میں فواد چوہدری نے شواز بلوچ کی طرف سے قائم کردہ معذور افراد / خواتین / یوتھ و مستحق افراد کیلئے قائم متعدد پراجیکٹس پر کی جانیوالی بے لوث و مثالی خدمات کو معاشرے کیلئے مشعل راہ قرار دیا ۔ اور شواز بلوچ و ادارے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر شواز بلوچ نے تجویز دی کہ خصوصی افراد کی موثر نمائندگی کیلئے ان کیلئے سینیٹ / قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں ریزرو سیٹس مخصوص کی جانی چاہئیں۔اور محرومیوں کی تلافی کیلئے وفاقی و صوبائی بجٹ میں خصوصی فنڈ مخصوص کیا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے شواز بلوچ اور ان کے ادارے کو ان کی جدوجہد میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔