اسوہ رسولؐ پر عمل کرنے سے ہی عروج ممکن ہوگا: طاہر رضا بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ کی تصنیف’’خدا اورمحبوبِ خدا ‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْسوۂ رسول ؐ پر عمل کرنے سے ہی عروج ممکن ہوگا۔ سیرت طیبہ سے وابستگی کا شعور بیدار کرنا عصرِ حاضر کی سب سے بڑ ی ضرورت ہے۔ ذات ِ اقدس سے محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔تقریب سے ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ ، ڈاکٹر حافظ محمد سجاد ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی،ڈاکٹر طاہر مصطفی، ڈاکٹر محمد سلطان شاہ ،ڈاکٹر محمد سعید احمد سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے عصرِ حاضر میں سیرت نگاری کے تقاضوںپر گفتگو کی۔اس موقع پرڈاکٹر محمد اعجاز،ڈاکٹرمحمدعبد اللہ صالح،ڈاکٹرحافظ محمدعثمان، ڈاکٹرڈھلوں سمیت علمی اورتحقیقی دنیا کی معتبر اور نامورشخصیات بھی موجود تھیں۔