سونامی سرکار غریب عوام کومارنے پر تلی ہوئی ہے، انجم عقیل خان
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ سونامی سرکار غریب عوام کومارنے پر تلی ہوئی ہے،پاکستانی تاریخ میں کسی حکومت نے اس قدر عوام دشمنی کا مظاہرہ نہیں کیا جتنا تباہی سرکار نے کیا،یہ کیسی تبدیلی ہے کہ جو عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے ان میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، کل کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو ڈرامے عمران نیازی کرتے رہے،قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے،جھوٹے وعدوں کے ساتھ ووٹ لے کرعوام کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا،تحریک انصاف مہنگائی کا سونامی ثابت ہوئی۔