بنیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز سے بچوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ‘ وسیم اکرم
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، کرکٹرز بچے تو نہیں ہیں کہ ہر چیز کیلئے بندہ ان کے پیچھے لگادیا جائے۔وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے افراد کو بتادیا گیا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے، پھر بھی کرکٹرز ایک دوسرے سے ملتے رہے، کورونا سے بچائوب کیلئے حفاظتی اقدامات سب کیلئے ضروری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز مشکل ضرور ہوگی کیونکہ کیویز اچھی فارم میں ہیں، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔