حکومت جہیز کی لعنت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے، ارشد تقی
کراچی (سٹی نیوز) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جہیز کی لعنت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے انہوں نے کہا کہ جہیز نہ ہونے سے بچیاں گھر بیٹھے بوڑھی ہورہی ہیں بالوں میں سفیدی آنے سے کوئی رشتہ کرنے کو تیار نہیں ارشد تقی نے کہا کہ یہ ایسی معاشرتی لعنت ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کابینہ کی منظوری سے قانون سازی یقینی بنا کر جہیز کی برائی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں قوم انہیں دعائیں دے گی۔