ایس بی سی اے ان ایکشن غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربمہر
کراچی (اے پی پی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈنے شہر کے مختلف علاقوں میںاضافی منزلوں ،استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیاجبکہ ایس بی سی اے نے پروجیکٹ ال زینب ریزیڈینسی واقع منگھوپیر، گڈاپ ٹائون میںتشہیروفروخت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر8/306پرچھٹی منزل کی مکمل تعمیرات،پلاٹ نمبر 3/357پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی گالہ،پلاٹ نمبر DV-111دودا ویلج کی پہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی چھت ،ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر 6/4،سب بلاک 4-Bاورپلاٹ نمبر 3/11،سب بلاک 4-Eپر آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیا۔علاوہ ازیں گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر A-132بلاک 2پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاور سامنے کی جانب کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر R-441بلاک 2پرتیسری منزل کی دیواروں آرسی سی کالمزاور چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر R-822بلاک منہدم کر دیں۔