Waqt News
Thursday | January 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
  • سعودی ائیر لائن، شہریوں کے لیے بیرون ملک پروازیں چلانے کی تیاریاں مکمل
  • فواد عالم کی آٹھویں ٹیسٹ میں تیسری تھری فیگر اننگ
  • جعلی خبروں کے تدارک کیلئے ٹویٹر کا نیا فیچر ’برڈ واچ‘ متعارف

      اسلام آباد چیمبر کا  تعزیتی ریفرنس  

Nov 29, 2020 9:50 AM, November 29, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
      اسلام آباد چیمبر کا  تعزیتی ریفرنس  

وہ اگلا موڑ جدائی کا اسے آنا ہے وہ تو آئے گا۔اس موڑ سے بچنے کے لئے نہ جانے ہم کیا کچھ کر گزرتے ہیں مگر اس موڑ کا وقت مقرر ہے ۔ اس لئے  نہ چاہتے ہوئے بھی جانے والا یہ موڑ مڑ جاتا ہے اور ہم دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔ دیکھا جائے تو یہ انسان کے بس میں ہی  نہیں کہ  وہ اپنے کسی  پیارے کو  یہ موڑ  مڑنے  سے روک سکے  ؟ بعض خوش قسمت ہوتے ہیں جو زندگی کے اس موڑ پر کھڑے ہو کر اشاروں سے  بتا جاتے ہیں کہ میں اب  جدا ہونے جا رہا ہوں  اور کچھ بغیر بتائے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے  موڑ مڑ کر نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں ۔یہ ان بچاروں کا قصور نہیں ہوتا  ان کی لکھی  ایسی ہوتی تھی  ۔ فروری  دوہزار گیارہ میں قدرت نے ہمیں  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے  این ایس ڈبلیو   بارہ   کے پلیٹ فارم پر ستر کے قریب  چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت   بلتستان کے علا قوں  کے وکلا ،بزنس مین ،سفیر، سینٹر، ایم این اے ،ایم پی اے ، جنرل ،کرنل ، برگیڈئر ز  آرمی نیوی  اور ائیر فورس  کے  اعلی افسران  پر مشتمل گروپ  ہی نہیں  سب کا یہ  ایک خوبصورت گلدستہ بنا۔اب ہم سب ایک گلدستہ کی طرح  اکھٹے   ہوئے اور  ابھی تک اکھٹے ہیں ۔ہر خوشی غمی میں شریک  ہیں ۔   وقت  کبھی کبھی بڑا بے رحم ہو جاتاہے ۔جو گلدستہ دو ہزار گیارہ  میں بنا تھا اب اس کے  پھول وقت نے  گلدستے سے  الگ کرنے شروع کر دئیے  ہیں ۔  اکیس نومبر کو اسلام آباد  کے دوستوں نے سابق صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس زاہد مقبول کے تعاون سے تعزیتی ریفرنس کیا  ۔اس میں وڈیو لنک کے ذریعے بھی جن ساتھیوں   نے حصہ لیا ان میں سابق ایئر چیف  مارشل سہیل امان  ،مصر  میںپاکستان کے سفیر جنرل سعد خٹک   اور اختر عباس  ایڈووکیٹ  شا مل تھے ۔ اس موقع پر اسلام آباد سے سینٹرصفدر عباسی، برگیڈیئر طاہر نقوی ، میجر احسن  ولی خان،  میڈم شازیہ، عبداﷲ خان، خرم جواد، زاہد مقبول ،طلعت عباس ،  طاہر صدیقی  مرحوم  کے بیٹے اسامہ طاہر  اور  بیگم طاہر اور ولی خان کے بیٹے  اور شہید کے  ایک ساتھی  نے خصوصی شرکت کی۔ اس ریفرنس میں اٹھارہ ساتھیوں نے  شامل ہونے کی حامی بھری تھی لیکن  شامل  صرف  آٹھ  ہوئے ۔یہ ریفرنس میجر جنرل طاہر حبیب صدیقی ، سندھ اسمبلی کے  ایم پی  اے حاجی  منور عباسی   ، ایم پی اے سندھ  اسمبلی  جام مدد علی  ،ایڈمرل شفیق صاحب کی  مرحومہ والدہ  اور  میجر ولی خان کے نوجوان صاحبزادہ  اور آرمی افسر  ہرارا کے شہید ہو جانے پر منعقد کیا گیا تھا ۔ اس گلدستے کا پہلا پھول طاہر حبیب چند دن اسپتال رہنے کے  بعد  پچھلے سال اپنے خالق حقیقی  سے جا ملے ۔ طاہر صدیقی   نہایت ملنسار اور خوش اخلاق دوست یار ساتھی  تھے ۔ دعوتوں  اور محفلوں کی جان تھے۔ گھر پر دعوتیں کرتے توکھانے کی اشیا  خود اٹھا اٹھا کر پیش کرتے ۔ بیگم  جنرل طاہراور  بیٹا بھی وہاںموجود  تھے ۔  بہت اچھے خوبصورت  انداز میں جنرل طاہر کو یاد کیا ۔ طاہر نقوی صاحب نے کہا  طاہر مرحوم  میرے کورس میٹ ہی نہیں پلا ٹون میٹ بھی تھے۔ کہا کرتے تھے جس کا کام کرانا ہوتا ہے کرسی چھوڑ کر اس کے پاس جایا جا تا ہے ۔ کسی کے کام آ کر خوش ہوتے تھے ۔آج  اگر زندہ ہوتے تو ریفرنس میں  سب سے پہلے موجود  ہوتے ۔اس گلدستے کا دوسرا پھول منور عباسی    جو ہمارے ساتھی  سینٹرصفدر عباسی کے بڑے بھائی  اور سندھ اسمبلی  کے  ممبر تھے۔سندھ کی مشہور سیاسی شخصیت  سپیکر اسمبلی  ڈاکٹر عباسی  کے بڑے بیٹے تھے۔ منور عباسی وکیل  اور  لفٹ کی سیاست کے  لیڈر  تھے ۔کچھ روز اسپتال میں رہے لیکن اسی سال جولائی میں ا ﷲ کو پیارے ہو گئے۔ان کے جانے سے ہمارے گلدستے کا ایک اور  پھول  کم ہو گیا ۔  اس گلدستے کے  تیسرے پھول جام مدد علی  تھے جو کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ یہ ہمارا تیسرا پھول تھا جو گلدستہ  سے  الگ ہوا ۔ جام   نے اس سال گرمیوں میں اپنے تمام دوستوں کو آموں کے  تحائف بھجے ۔کراچی میں گھر پر سپیشل دعوتیں کرتے ۔مچھلی اور شکار کا گوشت کھلاتے ۔سندھی اجرک پہناتے ۔  محبت نچاور کرنے والے  ساتھی  تھے ۔یقین نہیں آ رہا کہ آپ بھی اس گلدستے  کو چھوڑ  چکے ہیں ۔ ہمارے   ساتھی   میجر احسن ولی خان کے جواں سال صاحبزادے  ہیرارا  ولی  آرمی کے لانگ کورس  میں ٹرینگ  کے دوران    پانچ میل کی ریس کرتے ہوئے  جب  اختتامی  لائن کراس کر لی تو دل کا دوراہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا  اور کم عمری  میں ہی  شہادت  کا جام نوش کرتے ہوئے  اﷲ کے پاس چلے گئے۔ اس کے ساتھی اسے ہیرو کہا کرتے تھے ۔ بہترین فٹ بالر تھا۔اپنے کام سے کام رکھتا ۔ ابھی تو اس کے کھیلنے  اور خوش  خبریاں  دینے والی  عمر تھی لیکن سب کو اداس  اور روتا چھوڑ کر  ابدی  نیند  سو گیا   اور سب کو جگا گیا  ۔ اس موقع  پر ولی بھائی اور آپ کی فیملی نے جس صبر کا مظاہرہ کیا  وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ ورنہ سوچ کر ہی جسم کانپ اٹھتا ہے ۔ا ﷲ آپ سب کو صبر دے آمین۔ ہمارے ساتھی ایڈمرل  ریٹائرڈ  محمدشفیق  کی  والدہ  محترمہ  نوے سال سے زیادہ  کی عمر میں وفات پائی ۔بتایا گیا کہ  آخری وقت تک اپنے ہوش وحواس میں رہیں ۔ والدہ   کی دیکھ بھال   ہم خود کرتے  تھے ساتھ میں  ہم نے  ایک  میڈ  بھی  رکھی  ہوئی  تھی ۔جو رہتی بھی ہمارے سرونٹ کوئائٹر  میں تھی ۔   اس میڈ کی بہن  کو  پہلے سے کرونا تھا ۔وہ گھر پر اپنی بہن کو ملنے آئی جس سے ہماری ملازمہ بھی کرونا کا شکار ہو گئی ۔یہ  ہماری  خادمہ والدہ کی فل ٹائم خدمت پر معمور تھی اس سے کرونا ماں جی کو لگا۔ وقت پر علاج کرانے سے تندرست ہو گئی تھی مگر  ٹھیک  ہونے  کے  دو ہفتے  بعد دوبارہ بخار ہوا اور خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ والدین  اولاد اور بہین بھائیوں کی جدائی کا  دکھ اﷲ کسی کو نہ دے ۔یہی رشتے  سب سے    پیار ے  اور مضبوط  ر شتے ہوتے ہیں  ۔ اس  ریفرنس  کے موقع پر سب کو  اپنے اپنے پیارے  یاد آئے ۔ اس  ریفرنس  میں  موجود ساتھیوں  نے اپنا حق ادا  کیا  ۔بچھڑنے  والے ساتھیوں   کو سب  نے  زبردست   خراج تحسین پیش کیا ۔اس پروگرام کے آخر میں سابق ایڈمرل  محمدشفیق نے دعائے مغفرت  سے  سماع باند ھے رکھا ۔ آخر میں اسلام آباد  چیمبر آف کامرس کے سابق صدر زاہد مقبول نے بطور میزبان سب کا شکریہ ادا کیا۔ معذرت خواہ ہوں کہ دوستوں کی سب باتیں یہاں لکھ نہیں سکا ۔آپ  دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسے موقع پر ضرور وقت نکالا کریں ۔ شامل ہونے سے  جدائی کے لگے زخموں  پر مرہم رکھنے کا  موقع  مل جاتا ہے   ۔  ۔یقین نہیں آ رہا  کہ ہمارے پیارے ہم سے جدا ہو چکے ہیں ۔ اب ہمارے ساتھ سب کی یادیں ہی ہیں ۔  دعا ہے  جو ہمارے پیارے ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے  جدا ہو چکے ہیں  اﷲ پاک سب کی منزلیں آسان کرے ۔ہم سب کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔آمین                                                                                                                                                                       

واٹس ایپ پر واٹس ایپ کا اسٹیٹس
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد ...

    Dec 23, 2020 | 13:20
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف مفرور،پیشی کا آخری موقع ...

    Oct 14, 2020 | 09:09
  •  شہر قائد میں یخ بستہ سائبیرین ہواؤں کا راج برقرار

    Jan 12, 2020 | 12:51
  • ایون فیلڈ ریفرنس:مریم نواز آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ...

    Sep 01, 2020 | 09:43
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا

    Jan 28, 2021 | 13:21
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    Jan 28, 2021 | 13:17
  • سعودی ائیر لائن، شہریوں کے لیے بیرون ملک پروازیں چلانے کی ...

    Jan 28, 2021 | 13:09
  • فواد عالم کی آٹھویں ٹیسٹ میں تیسری تھری فیگر اننگ

    Jan 28, 2021 | 13:04
  • وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کریں گے

    Jan 28, 2021 | 12:56
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • افتخار سندھو۔ وہ آیا اور وہ چھا گیا

    Jan 28, 2021
  • منڈی لگے گی، دام لگیں گے!!!!!

    Jan 28, 2021
  • بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

    Jan 28, 2021
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف‘ پاکستان جواب دینے کیلئے تیار 

  • 2

    براڈ شیٹ:  کمیٹی کے بجائے کمیشن کی تشکیل 

  • 3

    دالوں اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

  • 4

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 5

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 1

    جمعرات ‘  14؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  28؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایک تھیPDM 

    Jan 28, 2021
  • گورے بچے کا ایک چبھتا سوال…

    Jan 28, 2021
  • رام، مخالفین کو چڑانے کا ذریعہ بن گیا

    Jan 28, 2021
  • لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا

    Jan 28, 2021
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  • فرقہ بندی سے اجتناب

    Jan 28, 2021
  • حب الوطنی

    Jan 28, 2021
  • سیرت طیبہ ہی عظمتوں کی ضامن

    Jan 28, 2021
  • پاکستان کی سیاست میں  جماعتوں کا کردار

    Jan 28, 2021
  • امریکہ میں صدارت کا انتخاب اور جوبائیڈن 

    Jan 28, 2021
  • 1

    موبائل ٹیکسز کا بوجھ

  • 2

    نیرنگ دوراں

  • 3

    سپورٹس ڈے 

  • 4

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 5

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 5

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان اور بھارت

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

     خیرسگالی

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    از کتاب اقبال اور افغانستان

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    لذتِ گفتار

منتخب
  • 1

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • 5

    بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    سرگودھا کے ایک نجی میڈیکل کالج نے اداکارہ و گلوکارہ میگھا کو بھی داخلہ دیدیا

  • 2

    فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی، ذرائع کا دعویٰ

  • 3

    بختاور بھٹو زرداری نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی

  • 4

    احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ...

  • 5

    گرل فرینڈزکی خواہشات سے تنگ شخص نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنالیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group