Waqt News
Thursday | January 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • سنگاپور: 16سالہ بچے کو مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • اداکار آغا علی کی نئے روپ میں تصویر
  • نادیہ جمیل نے اپنی دوست کے ہمراہ 30 سال پرانی ویڈیو شیئر کردی
  • لاہور ، نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا
  • ابرار الحق نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی کے بارے میں گانا بنا دیا

مشرق وسطی کا سلگتا ہو ا میدان 

Nov 29, 2020 6:37 AM, November 29, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشرق وسطی کا سلگتا ہو ا میدان 

جیسے جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے قصر صدارت سے رخصتی کا وقت قریب آ رہا ہے اور دوسری جانب عرب ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دوڑ لگی ہوئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے اس کی ابتدا کی اور اب بحرین، سوڈان ، اومان سمیت متعدد ممالک اسے قبول کر چکے ہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے دورے کا بھی اعلان کر چکے ہیں ۔ خطے میں اس وقت ٹرمپ کے الیکشن ہارنے کے بعد بڑی گھمبیر صورتحال بن چکی ہے جس سے نمٹنا آنیوالے امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔ کیوں کہ ایران نے ٹرمپ کی رخصتی پر سکھ کا سانس لیا ہے کیوں کہ ڈیمو کریٹ حکومت کے دور میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے امن معاہدے سے ٹرمپ حکومت نے خود کو الگ کر لیا تھا جس کی وجہ سے ایران پر گزشتہ چار سالوں میں کافی دبائو رہا۔ٹرمپ حکومت کی خارجہ پالیسی ایران مخالف تھی اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ بڑا گہرا تعلق بن چکا تھا ۔ٹرمپ کی مشرق وسطی کے متعلق صدی کی سب سے بڑی ڈیل ہی کی وجہ سے عرب ممالک دھڑا دھڑ اسرائیل کو شرف قبولیت بخش رہے ہیں۔ ٹرمپ کے جانے کے بعد جو بائیڈن اس سارے قضیہ کو کیسے نمٹائیں گے انکی خارجہ پالیسی کیا ہو گی ، وہ اسرائیل کا ساتھ دیں گے یا عرب ممالک کو سپورٹ کرینگے، ایران کی سنیں گے یا سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرینگے ،یمن جنگ ختم ہو گی یا ویسے ہی جاری رہے گی ۔ٹرمپ جاتے جاتے جو بائیڈن کیلئے ایک گیلی پچ چھوڑ کر جا رہے ہیں جس پر بیٹنگ کرنا یا کھیلنا جو بائیڈن کیلئے آسان نہیں ہو گا۔کیوں کہ ایران ایک جانب یورنیم کی افزودگی میں اضافہ کر رہا ہے تو دوسری جانب اسرائیل آئے روز شام میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔رواں سال اب تک اسرائیل شام میں تیس سے زائد فضائی حملے کر چکا ہے جس میں سینکڑوں ایرانی جنگجو لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران اسرائیل کی یہ مخاصمت خطے میں کسی بھی وقت جنگ چھیڑ سکتی ہے کیوں کہ دوسری طرف امریکہ بھی افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد کو کم کر رہا ہے اور عراق میں بھی اسکے چند ہزار فوجی رہ گئے ہیں جو جلد وہاں سے نکل جائیں گے کیوں کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے قرار داد بھی پاس کر لی ہے اور دوسرا داعش بھی اب اُتنی طاقتور یا خوفناک نہیں رہی جتنی وہ اپنے آغاز میں تھی۔ یہ وہ سارے عوامل ہیں جس کیلئے جو بائیڈن کو اس خطے میں اپنی پالیسی ازسر نو مرتب کرنا ہو گی۔ ایک بات تو طے ہے کہ بائیڈن کی خارجہ پالیسی ٹرمپ سے یکسر مختلف ہو گی ۔کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نی اوباما کے دور میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونیوالا معاہدہ معطل کر دیا تھا تو اب یہ بات یقینی ہے کہ ڈیمو کریٹک حکومت جو بائیڈن کے دور میں دوبارہ اس معاہدے کو بحال کریگی یا اس پر کام کرنے کی کوشش کریگی تا کہ خطے میں جو جنگ کا ماحول بن چکا ہے اسے کم کیا جا سکے اور ایران اسرائیل کے درمیان جنگ کے منڈلاتے بادلوں کو ختم کیا جا سکے۔ دوسرا امریکہ کا اہم اتحادی نیٹو ممالک کا اتحاد جو ہر جنگ میں امریکہ کا بغل بچہ بنا رہا ہے اسے ٹرمپ کے دور میں وہ اہمیت نہیں ملی جو ماضی میں اسے دی جاتی رہی ۔بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہا تھا کہ نیٹو کو امریکہ کی جانب سے ملنے والی فوجی امداد یا فوجی معاونت کم کر دی جائے گی اور نیٹو کو اپنے مالی معاملات خود دیکھنے ہوں گے۔ جو بائیڈن نیٹو کو اہم اتحادی قرار دیتے ہیں اور بیس جنوری کو انکی حلف برداری کے بعد ان کی ترجیحات میں یہ نیٹو والا معاملہ بھی سر فہرست ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر جو بائیڈن اپنی انتخابی مہم پر بھی تنقید کر چکے ہیں کہ یہ معاہدہ جلد بازی میں کیا جا رہا ہے ۔اب دیکھنا ہو گا کہ جو بائیڈن اقتدار میں آنے کے بعد طالبان اور افغانستان کے معاملے سے کیسے نمٹتے ہیں ۔جو بائیڈن نے انٹونی بلنکن کو اپنا وزیر خارجہ نامزد کیا ہے اور اس کے ساتھ ان کی معاونت کیلئے لنڈا تھامس گرین فیلڈ اور جیک سلیوان کو تعینات کیا ہے۔ یہ وہ ٹیم ہے جو گزشتہ بیس برسوں میں جو بائیڈن او راوبامہ کے ساتھ کام کر چکی ہے ۔ جیک سلیوان تو ایران امریکہ کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے کے مرکزی کردار تھے۔ لنڈا تھانس گرین فیلڈ افریقی امور کی ماہر ہیں ۔جو بائیڈن کی خارجہ امور کی اس تین رکنی ٹیم کے پاس وائٹ ہائوس میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اس لئے کہا جا رہا ہے کہ اب امریکہ کی خارجہ2016 سے شروع ہو گی جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا۔ جو بائیڈن کی خارجہ ٹیم کا اصل امتحان مشرق وسطی کا میدان ہو گا کیوں کہ یہاں ایک جانب ایران ،اسرائیل ایک دوسرے کے دشمن ہیں تو دوسری جانب عرب ممالک نے دوست کا دشمن دوست والے مقولے پرعمل کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔ اب جو بائیڈن کی تجربہ کار ٹیم ایران کو کیسے مذاکرات کی میز پر لائے گی یہاں انکی صلاحیتیں واضح ہو جائیں گی ۔ کیونکہ ایران کہہ چکا ہے کہ جو بائیڈن آئے یا ٹرمپ ان انتخابات کا تہران کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ٹرمپ کے دور میں ہی ایران کے پاسدران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ۔ان تمام تر حالات میں ایران کی پہلی شرط پابندیوں کا خاتمہ ہو گی کیوں کہ ٹرمپ نے ایران پر بڑی معاشی پابندیاں عائدکر رکھی ہیں جس کی وجہ سے اسکی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے ان حالات میں امریکہ اگر ایران پر سے پابندیاں اٹھاتا ہے تو ہی خطے میں سلگنے والی آگ کم ہو گی وگرنہ مشرق وسطی کا یہ گورکھ دھندہ مزید الجھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ 

واٹس ایپ پر واٹس ایپ کا اسٹیٹس
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

علی انور


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطی کے اوپر پروازیں

    Jan 18, 2021 | 17:09
  • وسطی کروشیا میں زلزلہ، ایک بچی ہلاک، سینکڑوں مکانات منہدم

    Dec 30, 2020 | 15:30
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
  • تین سعودی ائیرپورٹ مشرق وسطی کے ٹاپ ٹین ایئرپورٹس میں شامل

    May 16, 2020 | 12:55
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سنگاپور: 16سالہ بچے کو مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے ...

    Jan 28, 2021 | 14:16
  • لاہور ، نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا

    Jan 28, 2021 | 14:06
  • مسجد الحرام میں معذوروں کے لیے نئی الیکٹرانک ویل چیئرز فراہم

    Jan 28, 2021 | 13:50
  • امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا

    Jan 28, 2021 | 13:21
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    Jan 28, 2021 | 13:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • افتخار سندھو۔ وہ آیا اور وہ چھا گیا

    Jan 28, 2021
  • منڈی لگے گی، دام لگیں گے!!!!!

    Jan 28, 2021
  • بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

    Jan 28, 2021
  • (May God Protect Our Troops (3

    Jan 27, 2021
  •  بابا جی کے قاتل

    Jan 27, 2021
  • 1

    بھارتی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف‘ پاکستان جواب دینے کیلئے تیار 

  • 2

    براڈ شیٹ:  کمیٹی کے بجائے کمیشن کی تشکیل 

  • 3

    دالوں اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

  • 4

    بھارتی توسیع پسندانہ عزائم عالمی برادری کیلئے بھی لمحۂ فکریہ ہیں

  • 5

    پولیس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کی برہمی 

  • 1

    جمعرات ‘  14؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  28؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    10بدھ  ‘  13؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  27؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    منگل ‘  12؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  26؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایک تھیPDM 

    Jan 28, 2021
  • گورے بچے کا ایک چبھتا سوال…

    Jan 28, 2021
  • رام، مخالفین کو چڑانے کا ذریعہ بن گیا

    Jan 28, 2021
  • لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا

    Jan 28, 2021
  • درشنی پہلوان

    Jan 27, 2021
  • فرقہ بندی سے اجتناب

    Jan 28, 2021
  • حب الوطنی

    Jan 28, 2021
  • سیرت طیبہ ہی عظمتوں کی ضامن

    Jan 28, 2021
  • پاکستان کی سیاست میں  جماعتوں کا کردار

    Jan 28, 2021
  • امریکہ میں صدارت کا انتخاب اور جوبائیڈن 

    Jan 28, 2021
  • 1

    موبائل ٹیکسز کا بوجھ

  • 2

    نیرنگ دوراں

  • 3

    سپورٹس ڈے 

  • 4

    پاکستانی اپنی اصلاح کریں 

  • 5

    سرکاری  آفیسرز اور ملازمین کو مناسب لباس پہننے کا پابند کیا جائے 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

    عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 4

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 5

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    پاکستان اور بھارت

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان اور بھارت

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

     خیرسگالی

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    از کتاب اقبال اور افغانستان

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    لذتِ گفتار

منتخب
  • 1

    تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

  • 2

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 3

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 4

    پیپلز پارٹی نئے انتخابات کے لئے کتنی سنجیدہ ؟ 

  • 5

    بالادست پارلیمان: شوشے اور دکھاوے

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    سرگودھا کے ایک نجی میڈیکل کالج نے اداکارہ و گلوکارہ میگھا کو بھی داخلہ دیدیا

  • 2

    فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی، ذرائع کا دعویٰ

  • 3

    بختاور بھٹو زرداری نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی

  • 4

    احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ...

  • 5

    گرل فرینڈزکی خواہشات سے تنگ شخص نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنالیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group