وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے ’میرا بچہ الرٹ‘ نامی موبائل ایپ متعارف کروادی۔
اس حوالے سے ایک جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ایپلیکیشن پہلے سے دستیاب خیبرپختونخوا سٹیزن پورٹل میں نیا اضافہ ہے جبکہ اسے پاکستان سٹیزن پورٹل کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے اس اہم ایپلکیشن کی تیاری کے لیے پرفارمنس اور ریفارمز یونٹ خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپ نہ صرف لاپتہ بچوں کی تلاش میں مدد دے گی بلکہ صوبے میں بچوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔