چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے قانونی سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونین کی حمایت کی ہے، لاہور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طالب علم مارچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونینز بحال کر دی تھیں مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کے لیے طلبہ یونینز کی بحالی کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024