قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔10سالہ محمد احسن کی گمشدگی کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کو دی گئی تھی جس پر بیورو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ لیا۔گمشدہ بچے محمد احسن کو قصور میں واقع اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کرا کے اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ۔بچے کو بازیاب کرانے پر اس کے والدین نے پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق بچوں کے تحفظ اور والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024