امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آئندہ ہفتے مراکش روانہ ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی عہدے داران نے بتائی۔ واشنگٹن مراکش کو خطے میں اپنا شراکت دار شمار کرتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق پومپیو 4 دسمبر کو مراکش کے درالحکومت رباط پہنچیں گے جہاں وہ ملک کے فرماں روا شاہ محمد ششم سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پومپیو مراکش کا دورہ کرنے والے اعلی ترین امریکی عہدے دار ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ مراکش بہت سے امور میں ہمارا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں رواداری پھیلانے کے سلسلے میں مراکش ایک نمایاں شراکت دار کا کردار ادا کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے مراکش کو انسداد دہشت گردی کے میدان میں ایک عظیم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مراکش اپنے ان شہریوں کو واپس لا رہا ہے جنہوں نے شام میں داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔مائیک پومپیو نیٹو اتحاد کے رکن ملک پرتگال کا دورہ بھی کریں گے۔ وہاں وہ حال ہی میں دوبارہ منتخب ہونے والے وزیراعظم انتونیو کوسٹا سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024