لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، پھول نگر، اخترآباد، رینالہ خورد، بورے والا، چشتیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور لاہور ملتان ایم 3 پر شدید دھند نے سفر کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں کوآگاہ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شاہراہوں اور موٹر ویز دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ وہ سفر کے دوران انتہائی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور فوگ لائٹوں کا استعمال کریں۔ موٹر وے پولیس نے مسافروں ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں پر پھیلی دھند کے پیش نظر غیرضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، تیز رفتاری سے گریز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38