اسلام آباد:سابق وزیرقانون فروغ نسیم آج دوبارہ وزیر قانون و انصاف بن جائیں گے۔
سابق وزیرقانون فروغ نسیم کی دوبارہ وزیر قانون و انصاف کی حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ساڑھے 10 بجے فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کیس لڑنے کے لیے وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے آرمی چیف کی ملازمت کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی اجازت دی تھی اورحکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ آرمی ایکٹ سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،آرمی چیف کی تعیناتی اور توسیع کا باقی معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں۔ صدر مملکت قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔آرمی چیف کی نئی تعیناتی 28 نومبر سے شروع ہو گی جو کہ 28 اپریل 2020 تک ہو گی۔6 ماہ بعد اس قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38