سعودی عرب میں شہریوں کا مذاق اڑانے پر سنیپ چیٹ ہیرو کو قید و جرمانے کی سزا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے الباحہ شہر کے رہائشیوں کا مذاق اڑانے پر سنیپ چیٹ ہیرو کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق گذشتہ دنوں سوشل میڈیا میں ایک شخص الباحہ کے رہائشیوں کا رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی جاگنے پر مذاق اڑا رہا تھا۔