ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ان تینوں کی جگہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق فائنل الیون میں شامل ہیں۔موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے موسیٰ خان کو ٹیسٹ کیپ دی۔پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس ہار جانے کے بعد بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔