دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں سرحدوں کی حفاظت کو محفوظ بنانے اور گھپ اندھیرے میں حرکت کرنے والوں کو دیکھنے کے لیےبنائی گئی دور بین کو بھی نمائش کے لیےپیش کیا گیا ۔سرحد پر چار کلومیٹر دورتک گھپ اندھیرے میں موجود اور ماحول کے درجہ حرارت کو سمجھنے والا یہ آلا چھپے دشمن کو بھی باآسانی پہچان سکتا ہے ۔
ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے لئے حفاظتی باڑ لگائی جارہی ہے۔جبکہ گھٹاٹوپ اندھیرے میں جہاں ہاتھ کو ہاتھ دکھائی نہ دے ایسے میں فوجی جوان اپنی سرحد کی حفاظت کو کیسے یقینی بناسکتا ہے ۔ اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے دوربین نما آلات ٹار سیئر اور سکو وا نامی جنگی آلات فوجی جوان کو دشمن کے پہچاننے میں بہت مدد فراہم کرتا ہے ۔
جنگی و دفاعی آلات تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او ایس ایم شبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ آلات ٹارسیئر اور سکووا کے نام سے تیار کئے جارہے ہیں، پہلا نام ایک بندر کا ہے اور دوسرا ایک پرندےکا دونوں ہی دیکھنے اور پرکھنے کی غضب صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان میں تیار ہونے والے یہ آلات امریکہ اور یورپی آلات سے کارکردگی اور قیمت میں بہتر ہیں، پاک فوج کے جوان انہیں استعمال کررہے ہیں ۔خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہتھیار کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے۔