بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دلی میں آئی ڈی ایس ا ے میں ہائی برڈ کونفلکٹ سے متعلق لیکچر کے دوران کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ڈرونز کے استعمال پر امریکا اور اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر کا موضوع چھیڑنے کے بعد سے بھارت تلملا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دوستی چاہتے ہیں ، اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم بڑھائے گا، امن کیلئے پاکستان کی حکومت، سیاسی جماعتیں، فوج اور تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں،دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم مسئلہ کشمیر حل نہ کرسکے، مسئلہ کشمیر حل کرنیکیلے مضبوط ارادہ چاہئے ، دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں ، ہمیں اچھے ہمسایوں کی رہنا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38