وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 34 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔ارباب شہزاد کا خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کفایت شعاری کو اپنایا، میں نے بہت ساری حکومتوں کیساتھ کام کیا لیکن جس رفتار سے موجودہ حکومت نے کام کیا 36 سالوں میں نہیں دیکھا.
ان کا کہنا تھا کہ سو روزہ ایجنڈا دینے پر دوستوں نے کہا تھا خود مشکلات کھڑی کریں گے، تسلیم کرتا ہوں وہ ٹھیک تھے لیکن ہم یہی چاہتے تھے، ہمیں علم تھا صیح بنیاد خود کو مشکل میں ڈالے بغیر نہیں ڈالی جا سکتی، ہم نے درست سمت کا تعین کیا۔