سری لنکا میں چیف آف ڈیفنس سٹاف کو گرفتار کرلیا گیا، ایڈمرل رویندرا کو عدالت نے 5 دسمبر تک ریمانڈ پر دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل رویندرا پر 11 افراد کے قتل میں ملوث انٹیلی جنس افسر کی پشت پناہی کا الزام ہے ، تاہم ایڈمرل رویندرا نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2008-09 میں سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران 11 تامل نوجوانوں کو بحریہ کے انٹیلی جنس افسر نے قتل کیا تھا، افسر کو رواں برس اگست میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024