دو سالوں میں ایک ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی، عبدالرزاق داؤ د
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال کے اندر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی اور یہ حکومت کی سازگار پالیسیوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت نے ایک جامع قومی ٹیرف پالیسی تیار کی ہے جو آج جمعرات کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دسمبر کے وسط میں ایک بزنس ڈیلی گیشن کے ہمراہ جاپان جائیں گے جس میں پاکستانی مال کی جاپانی مارکیٹ میں رسائی کے مسئلہ پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خسارہ میں کمی آئی ہے تاہم یہ ان کی توقع سے کم ہے۔ انڈونیشیا نے 20ٹیرف لائنز پر یکطرفہ طور پر پاکستان کو ڈیوٹی کی رعایات فراہم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ رعایت پی ٹی اے کے تحت دی گئی ہے۔ ان ٹیرف لائنز میں چاول، آم، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، فائبر، ۔۔۔۔۔۔۔۔، ہوم ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ اس تجارتی سہولت سے انڈونیشیا کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔ ملین ڈالر تک اضافی برآمدات ہوسکیں گی۔ تجارتی خسارہ میں بھی کمی آئے گی۔ دنیا کی دوسری مارکیٹوں تک رسائی لینے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔