لاہور(لیڈی رپورٹر)سٹیٹ بینک کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم اور ملازمت کے مواقع میں اضافہ اور اُن کی افرادی قوت میں بھرپور شرکت ضروری ہے۔وہ گزشتہ روز پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کے زیر اہتمام ’’ خواتین کی سماجی معیشت، چیلنجز اور حل ‘‘ کے موضوع پر جاری دو روزہ بین الاقوامی پالیسی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے جنوبی ایشیاء کے ممتاز پالیسی ساز، ماہرین تعلیم اور محققین نے مقالہ جات پیش کئے۔ فوزیہ وقار چیئر پرسن پنجا ب کمیشن برائے حقوق خواتین نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتِ پنجاب کو پالیسی سازی کیلئے رہنمائی فراہم کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹرنیل بوہنے نے کہا کہ پاکستان کومردو خواتین دونوں کی جانب سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے دوسرے روز خواتین پر تشدد، ان کے حقوق کی حفاظت، ان کی معاشی اور سماجی دائرہ عمل میں شمولیت ، صنفی انصاف اور ان کودر پیش مسائل اور ان کا حل کے متعلق مختلف سیشن منعقد ہونگے۔
پائیدارترقی کیلئے خواتین کی افرادی قوت میںشرکت ضروری:ڈاکٹرشمشاد اختر
Nov 29, 2018