ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دوہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تینتیس ارکان نے ابھی تک حلف نامے جمع نہیں کروائے۔
دوہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع نہ کروانے والوں میںقومی اسمبلی کے اٹھارہ، سینٹ کے چار، سندھ اسمبلی کے دس، خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کا ایک رکن شامل ہے۔حلف نامے جمع نہ کروانے والوں میں حیدرعباس رضوی،عبدالقیوم جتوئی،نصیر بھٹہ اورمہرین انورکے نام بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلف نامے جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے جبکہ کمیشن پنجاب اسمبلی کے تینتالیس ارکان کے خلاف بھجوائے گئے ریفرنس کا جائزہ بھی لے گا۔