کاہنہ: میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات ا ور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور انجکشنوں کی کھلے عام فروخت جاری اکژ سٹور مالکان بغیر لائسنس اور نا تجربہ کار ہیں کئی افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ٹائنو سیرپ بھی تا حال فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹرنے منتھلیاں پکی کرکے چپ سادھ لی۔ؒ نوجوانوں میں نشے کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل سٹوروں کی ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے مناسب نگرانی اور چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دھندہ محکمہ صحت کی سرپرستی میں جاری ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر صرف منتھلیاں وصول کرنے ہی علاقے میں نظر آتا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ نشہ آور ادویات اور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔