روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے یاداشت میں اضافہ ہوتا ہے: نئی تحقیق
اسلام آباد (اے پی پی) روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے یاداشت اورسیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس کے اثرات بچوں اور بڑوں میں یکساں مرتب ہوتے ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق 6 ماہ تا ایک سال تک مسلسل واکنگ اور سائیکلنگ سے یاداشت اورمسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں میں 15 تا 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ ورزش سے دماغ کے مخصوص حصوں کی افزائش میں بھی نمایاں بہتری پیدا ہوتی ہے۔ تحقیقی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش کی عادت کو فروغ دے کر بچوں اور بڑوں کی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کئے جاسکتے ہیں۔