220 کلو سے زائد گٹکا برآمد ‘ 4 ملزم گرفتار 


لاہور(نامہ نگار)نولکھا پولیس نے شہر میں گٹکے کی ترسیل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ملزم وقاص کے قبضہ سے 220 کلو سے زائد گٹکا جبکہ خورشید ، دانش اور شارق کے قبضہ سے قوام گٹکا برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان پان شاپ کی آڑ میں گٹکا تیار کر کے لوگوں کو فروخت کر رہے تھے۔ملزمان پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر گٹکا کی خرید و فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔