
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے کل طلب کر لیا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کل 4 بجے طلب کیا ہے. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے جے آئی ٹی 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔