
کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 234500 روپے فی تولہ ہوگئی۔
24 قیراط کے 10 گرام خالص سونے کی قیمت 1,457 روپے کم ہو کر 2,01,046 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1,84,291 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کمی کے بعد 1945 ڈالر فی اونس ہو گیا۔مقامی جیولرز مارکیٹ نے بھی 24 قیراط کی خالص چاندی میں 50 روپے فی تولہ کی کمی دیکھی اور 2,850 روپے فی تولہ پر تجارت کی۔جبکہ 10 گرام 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 42.87 روپے کمی سے 2443.41 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔