Waqt News
Tuesday | October 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • بیماریوں کو دور کرنے کے لیے دہی کے حیرت انگیز فوائد
  • ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت قرار دیدیا
  • بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
  • میکسیکو: چرچ کی چھت گر گئی، متعدد ہلاک
  • جاپان نے استعمال شدہ کاروں کی تجارت پر پابندی عائد کردی

پیر ‘ 8 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 29 مئی 2023ء

May 29, 2023 10:08 AM, May 29, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 پیر ‘ 8 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 29 مئی 2023ء

وا ہٹ ہاوس پر حملہ کرنیوالوں کو عدالت کی طرف سے طویل سزائیں۔
یہ سن کر تو پی ٹی آئی والوں کے پیروں تلے سے زمین کسھک گئی ہو گی۔ وہ تو کچھ اور ہی سوچ رہے تھے۔ اب امریکہ کی یہ دوغلی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ جو کام اپنے ملک میں امریکہ برداشت نہیں کرتا‘ اسے دوسرے ممالک میں برحق تسلیم کرتا ہے۔ قانون کی پاسداری ہو یا اظہار رائے کی آزادی اس معاملہ میں امریکہ کرتا کچھ ہے اور کہتا کچھ ہے۔ اب یہی دیکھ لیں 9 مئی کے سانحہ کے بعد خاص طور پر اور اس سے قبل عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے حوالے سے امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کا درد اس شدت سے اٹھا ہے کہ امریکی سینیٹرز نے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلا ن کیا ہے۔ صاف لگتا ہے امریکہ پاکستان میں فوج مخالف جذبات بھڑکانے پر خوش ہے۔ وہ ہماری فوجی طاقت کو کچلنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کو اس کی خواہش کے مطابق بنانا ری پبلک بنایا جائے یا شام، لیبیا، سوڈان کی طرح خانہ جنگی کی لپیٹ میں لایا جائے۔ ورنہ کیا یہ دو رنگی نہیں کہ خود امریکہ میں وائٹ ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو وہاں کی عدالتوں نے کڑی سزائیں سنائی ہیں۔ ہمارے الفاظ میں انہیں ٹانگ دیا ہے۔ اس پر تو پورے امریکہ میں کسی سماجی یا سیاسی تنظیم نے آواز تک بلند نہیں کی، مگر یہی عمل جب پاکستان میں اہم فوجی عمارتوں، سرکاری تنصیبات پر حملہ کرے والوں کے خلاف کیا جائے تو امریکہ پر مرگی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ اگر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں کو طویل سزائیں مل سکتی ہیں ، ٹرمپ کو عدالت کے کٹہرے میں بطور ملزم لایا جا سکتا ہے تو ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ آخر ٹرمپ نے بھی تو صرف کہا تھا نہیں چھوڑوں گا ، سخت گڑ بڑ ہو گی۔ وہ کونسا خود پتھرائو کر رہا تھا یا آگ لگا رہا تھا۔ یہی ہمارے ہاں بھی ہوا ہے تو قانون کے مطابق مجرموں کو سزا ملنی چاہیے امریکہ روئے یا ہنسے۔ 
٭٭٭٭٭
جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے 100 سے زائد ارکان اور 26 کے ق لیگ سے رابطے
 جب کوئی بڑا جانور مرے تو اس کی نعش نوچنے کے لیے بہت سے جانور جمع ہو جاتے ہیں اور اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ جب تحریک انصاف کا عروج تھا تو اس نے بھی یہی کیا۔ پی پی ، نواز لیگ، ق لیگ اور نجانے کون کون سی جماعت کا گوشت نوچ نوچ کر پیٹ بھرا۔ تب تو اعلان ہوتا تھا آج ایک وکٹ گری ہے کل تین گریں گی۔ جب مکافات عمل شروع ہوا تو حساب کچھ زیادہ ہی الْٹ ہو گیا۔ کھلاڑیوں نے کپتان سے کنارہ کشی کرتے ہوئے اس کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا اور اس وقت عمران خان عالم حیرانگی یا تنہائی میں بیٹھ کر 
کنارہ کرتے ہوئے دوست شرمسار نہیں 
وہ ابتلا ہے کہ سائے کا اعتبار نہیں 
والے شعر پر غور کر رہے ہوں گے۔ مگر خود انہوں نے کونسا کسی وفادار کے ساتھ وفاداری نبھائی، جنہوں نے اپنے کاندھوں پر بٹھا کر سونے کی بیساکھیوں کے سہارے ان کا اور پی ٹی آئی کا بوجھ اٹھایا۔ ان سب کو خان جی نے یوں پارٹی سے باہر نکال کیا۔ جیسے ددھ میں سے بال نکالا جاتا ہے۔ آج دیکھ لیں پی ٹی آئی سے کنارہ کشی کرنے والے 100 میں سے 80 فیصد ارکان صوبائی و قومی اسمبلی جہانگیر ترین سے رجوع کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اس وفادار نے کبھی خان جی کے بدترین رویے کے خلاف اْف تک نہیں کیا۔ 20 فیصد ق لیگ کی طرف جا رہے ہیں۔
اب دیکھنا ہے جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا ہی دھڑا بنا کے سیاست میں آتے ہیں یا نئی جماعت بناتے ہیں۔ دوسروں کے ڈیرے برباد کرنے والے آج تنہا دوسروں کے ڈیرے آباد ہو تے دیکھ رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہے باقی کب اس سے کنارہ کش ہوتے ہیں۔ عمران خان خود بھی ذہنی طور پر مائنس ون فارمولے کو تسلیم کر چکے ہیں۔ ایک پرانے فلمی نغمے کے بول ہیں
 کل تک جو کہتے تھے ا پنا آج وہی بیگانے ہیں 
بیگانوں کو اپنا سمجھے ہم کیسے دیوانے ہیں
 اس لیے عمران خان پریشان نہ ہوں۔ لوٹ کا مال ایسا ہی ہوتا ہے۔ کب آیا کہاں گیا پتہ نہیں چلتا۔
٭٭٭٭٭
یٰسین ملک  کے مقدمے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔محبوبہ مفتی 
بھارت سے کچھ بعید نہیں کہ وہ واقعی یٰسین ملک کو کسی نام نہاد عدالتی کارروائی کے بعد واقعی اس طرح پھانسی پر لٹکا دے۔ جس طرح انہوں نے جے کے ایل ایف کے قائد مقبول بٹ شہید اور ان کے کئی سالوں بعد ان کے ایک اور جری پیروکار افضل گورو کو تہاڑ جیل میں ہی مقدمہ چلا کر پھانسی کی سزا دی اور تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔ مگر وہ بھول گیا کہ ان شہادتوں سے آزادی کا سفر اور تیز ہوا بقول فیض 
قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم 
اور نکلیں گے عشاق کے قافلے 
جن کی راہ طلب سے ہمارے قدم 
مختصر کر چکے درد کے فاصلے 
مشعال ملک کا بھی یہ گلہ بجا ہے کہ اگر بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کا کیس بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ عالمی عدالت میں اْٹھا سکتا ہے تو حکومت پاکستان ایسا کیوں نہیں کرتی کہ اپنے شہ رگ کے ایک سیاسی فرزند کو پھانسی سے بچانے کے لیے اس کا معاملہ عالمی عدالت میں کیوں نہیں اٹھاتی۔ کیا بھارت کو آسانی سے اس بات کی اجازت دی جا سکتی ہے کہ وہ یٰسین ملک کو بھی اسی طرح تختہ دار پر لٹکا دے جس طرح مقبول بٹ اور افضل گورو کو لٹکایا اور ان کی نعشیں بھی واپس نہیں دیں اور انہیں تہاڑ جیل دہلی میں بھی دفنا دیا گیا۔ بھارتی ایجنسی کی طرف سے بھارتی عدالت میں یٰسین ملک کو پھانسی دینے سے متعلق کیس پر مقبوضہ کشمیر میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے برحق کہا ہے کہ اس مقدمہ پر نظرثانی کی جائے جو لوگ اس پر خوشی منا رہے ہیں وہ ہمارے حقوق کے دشمن ہیں۔ اب دیکھنا ہے ہمارے ارباب اختیار کب اس طرف توجہ دیتے ہیں۔
 گلہ تو آزاد کشمیر حکومت سے بنتا ہے۔ کیا وہ اپنی عیاشیوں سے وقت نکال کر اس طرف توجہ نہیں دے سکتی کیوں عالمی سطح پر اس مسئلہ پر بات نہیں کرتی۔ لاکھوں کشمیری بیرون ملک آباد ہیں وہ مل کر آواز بلند کریں انسانی حقوق کے ہر فورم پر دستک دیں۔ آزاد کشمیر حکومت سرکاری سطح پر عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے تو بات بن سکتی ہے۔ حکومت پاکستان اس وقت اپنے بکھیڑوں میں اْلجھی ہے۔ 
٭٭٭٭٭

بیماریوں کو دور کرنے کے لیے دہی کے حیرت انگیز فوائد

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی ...

    Oct 02, 2023 | 18:12
  • پاکستان میں شدید زلزلے کی پیشگوئی

    Oct 02, 2023 | 15:41
  • چکن مزیدسستا

    Oct 01, 2023 | 19:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمہ انتخابی مداخلت قرار دیدیا

    Oct 03, 2023 | 00:32
  • بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

    Oct 03, 2023 | 00:27
  • میکسیکو: چرچ کی چھت گر گئی، متعدد ہلاک

    Oct 02, 2023 | 23:57
  • جاپان نے استعمال شدہ کاروں کی تجارت پر پابندی عائد کردی

    Oct 02, 2023 | 23:49
  • انڈونیشیا میں پہلی جدید تیز رفتار بلٹ "وُوش ٹرین” کا افتتاح ...

    Oct 02, 2023 | 23:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے!!!!!!

    Oct 01, 2023
  • احتسابی بیانیہ پرانا ہو چکا۔۔۔

    Oct 01, 2023
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 29, 2023
  • 1

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ضروری ہے

  • 2

    پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی

  • 3

    آشوبِ چشم: متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ

  • 4

    بلوچستان میں عید میلادالنبی کے روز دہشت گردی کی پے در پے وارداتیں

  • 5

    یو این سیکرٹری جنرل کی اقوامِ عالم کو یاد دہانی

  • 1

    پیر ‘ 15 ربیع الاول 1445ھ ‘ 2 اکتوبر 2023ئ

  • 2

    ہمیں 10 سال دیں‘ محکمے کو درست کر دیں گے: وزیرصحت پنجاب

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آئی جی پنجاب کی عوام دوست مہم

    Oct 02, 2023
  •  ظالمو! قاضی آگیا ہے 

    Oct 02, 2023
  • ’جانا تو پڑتا ہے‘

    Oct 02, 2023
  • ایک سکھ سردار کی دوستی

    Oct 02, 2023
  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ایک کالم

    Oct 02, 2023
  • انتخابات کا بگل بجنے کو ہے !!

    Oct 02, 2023
  • عدم برادشت اور بڑھتے مسائل

    Oct 02, 2023
  • ربیع الاول :سلامو فوبیااور بین المذاہب ہم آہنگی

    Oct 02, 2023
  • ”ہم جیسے ہیں ویسے دکھتے نہیں“

    Oct 02, 2023
  • دینِ حق کی شرطِ اول۔۔۔۔۔!

    Oct 01, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کا حسن ِ معاشرت

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کا حلم و عفو

  • 1

    مملکت پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    پاکستان

  • 1

    طبعِ مشرق

  • 2

    انقلاب

  • 3

    پایہ¿ تکمیل

  • 4

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group