ناپ تول میں کمی کرنیوالے پٹرول سٹیشنز کیخلاف کارروائی،بھاری جرمانہ
اسلام آباد (وقائع نگار)اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا ناپ تول میں کمی کرنیوالے پٹرول سٹیشنز کیخلاف کارروائی، دس نوزلز سیل ایک لاکھ ستر ہزار روپے جرمانیں عائد کردئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید بھٹی نے سیکٹر آئی ایٹ، آئی نائن اور ایچ ایٹ میں قائم مختلف پٹرول سٹیشنز کا دورہ کیا اس دوران ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول سٹیشنز کے دس سے زائد نوزلز کو سیل کردیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کو وارنگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔