ہا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ‘ پلینگ کنڈیشنز کا اعلان
دبئی(آئی این پی) آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پلینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔ساؤتھہمپٹن میں شیڈول بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان 18سے 22جون تک شیدول میچ میں ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، ریزروڈے کا مقصد بھارت اورنیوزی لینڈ کے اس تاریخی میچ کو فیصلہ کن بنانا ہے، اگر پھر بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کومشترکہ چیممپئن قراردیا جائیگا۔میچ میں گریڈ ون ڈیوک بال کے ساتھ امپائرز کو بہتر فیصلوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میسر ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کی پلینگ کنڈیشنز میں ہونے والی دوسری تبدیلیوں کا بھی اس میچ میں اطلاق ہوگا۔