اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت 31 مئی کو ہوگا،وفاقی وزراء وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گےاجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہوگااور قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی ۔ اس کے علاوہ قومی رابطہ کمیٹی ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت کرے گی ۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔