حافظ آباد:کرم اﷲچوک سے کڑیالہ تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں کرم اﷲچوک سے کڑیالہ تک سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر اور ٹرانسپوٹرز پریشان ہوکر رہ گئے۔ اساتذہ تنظیموںکے رہنمائوں نصیر احمد بٹ، منور بھٹی، مہر محمد اشرف و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج تک رسائی کیلئے مذکورہ شاہراہ پر ہر روز ھزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں۔