اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکا:مریم نواز
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیراعظم ھائوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے ناچور دروازے سے آیا ہے10ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا!، پی پی پی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے ۔