حکومت مسلسل سیاسی مخالفین کو پریشان کر رہی,مجھے سیاسی جبر کا سامنا کرنے کی پریکٹس ہے:بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے مجھے سیاسی جبر کی ایسی صورت حال کا سامنا کرنے کی کافی پریکٹس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل سیاسی مخالفین کو پریشان کر رہی ہے، وہ حزب اختلاف کی آواز اور تعمیری تنقید برداشت نہیں کر رہی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تبدیلی والے ڈرتے ہیں، ہم نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی پھر بھی پارٹی ورکرز اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، یہ نوٹیفکیشن کے پی، پنجاب اور اسلام آباد کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے جاری کیا گیا ۔