خود اشارے کا منتظر ہمیں این آر او کیا دیگا، مریم نواز :قوم عمران سے حساب لے گی:حمزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو خود پر فیصلے کیلئے کسی کے اشاروں کا منتظر ہو وہ ہمیں کیا این آر او دے گا لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کا محسن اور دنیا کے نقشے پر پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے اس لئے بیرون ملک کے سربراہان دورے نہیں کرتے ہم نے این آر او نہیں مانگا جو ہر بات پر کسی کے اشارے کا منتظرہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا عمران خان نے ملک کو 6 ارب ڈالر کے عوض آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا آج ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر سٹاک مارکیٹ روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے نواز شریف نے 28 مئی 1998ء میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی محاذ پر ناقابل تسخیر بنا دیا اور امریکی کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی آفر مسترد کر دی نوازشریف کے جرات مندانہ فیصلے سے قوم کی تقدیر ہمیشہ کیلئے بدل دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ردالفساد میں بطور وزیراعظم سیکورٹی فورسز کے ہمراہ کھڑے تھے یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جس نے سکیورٹی اداروں کو اکیلا چھوڑ دیا نواز شریف علیل ہیں لیکن ملک اور قوم کے خاطر کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں آج بھارتی وزیراعظم عمران خان کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں ۔ عمران خان ووٹ کے ذریعے نہیں سازش کرکے اقتدار میں آئے نواز شریف جیل سے باہر ہوں تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا قوموں کی تقدیر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں سب جانتے ہیں کہ جرات مند فیصلے کرنے والا کون تھا ایٹمی دھماکے کی بنیاد رکھنے والے کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے کو جیل میں بند کر دیا گیا دنیا کی نظر میںآپ کی کوئی عزت نہیں آپ کٹھ پتلی اور مہرے ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں اس لئے آپ کو کوئی وزیراعظم نہیں مانتا حمزہ شہباز کو نائب صدر بتایا جاتا ہے تو آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں عدالتوں کے بجائے مریم نواز اور حمزہ شہباز کا میدان میں مقابلہ کرو۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے قوم کی خاطر اربوڈ ڈالر ٹھکرائے لیکن دوسری طرف عمران خان نے چند ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آئی ایم ایف کا یرغمال بنا دیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کو ایک سلام میری طرف سے دوسرا کوٹ لکھپت میں پی کر رہی ہوں کٹھ پتلی ہو، مہرہ ہو عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہو آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہو جاب نالائقوں کے ہاتھ حکومت دیں گے تو ملک کا یہی حال ہوگا مودی عمران خان کاک فون نہیں سنتا لیکن خود چل کر جاتی عمرہ آ یا۔ اب تو صادق و امین شخص کی حکومت ہے منہگائی کدھر پہنچ گئی،؟ جو چور دروازے سے آتا ہے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے آج نالائق اعظم کشکول لیکر جگہ جگہ پھرتا ہے انہوں نے ساز باز کرکے جعلی صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا۔ یوم تکبر کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اس وقت صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ تقریر کر رہے تھے تاہم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے انہیں سنبھال لیا۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نالائقوں کے پاس ڈوبتی معیشت کی کشتی کو باہر نکالنے کاکوئی روڈ میپ نہیں ، ہمیں نیب سے گرفتاریوں سے نہ ڈرائو ،نیازی تم سے کوئی پوچھے یا نہ پوچھے عوام ضرور پوچھے گی ،وہ دن دو رنہیں عوام کا ہاتھ اور نیازی کا گریبان ہو گا،نیازی کے احتساب کو قوم اب سمندر میں دفن کر دے گی،میرے داد نے اتفاق کا سبق پڑھایا ، ہم نے عمران خان کی نو ماہ کی اچھل کود دیکھی ہے ، اپنے کردار سے ظاہر کیا یہ نالائق ہے ، یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈراہے۔ عمران خان نے کہا کہ خود کشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا لیکن اس نے پورے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ مسلم لیگ نی کی ترجمان مریم اورنگزیب ، نواز شریف نے 1998ء میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا نواز شریف نے معاشی طور پر بھی ملک کو مستحکم کیا انہوں نے ملک کو گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی دی اور سڑکوں کا جال بچھایا نالائق اعظم نے عوام کو ایک کلو چینی کیلئے لائن میں کھڑا کر دیا نو ماہ میں ترقی کی شرح آدھی کر دی جب عوام کا ووٹ چوری ہوتا ہے تو ملک میں اندھیرے آجاتے ہیں۔