نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں بیہار ، جھارکھنڈ اور اترپردیش میں ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے اور بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں اور طوفان کی پیشنگوئی کی ہے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024