بھارت : ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سے ایک اور شخص ہلاک‘ تعداد 13ہو گئی
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی مغربی ریاست کیرالا میں نیپا نامی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالا میں حکام کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے مزیدایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس سے رواں ماہ اب تک اس ریاست میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے ہونے والی بیماری کو بھی آٹھ ترجیحی ممکنہ وبائی امراض کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔