لاہور فیملی کورٹ نے نو سال بعد اداکارہ میرا کے نکاح کا فیصلہ سنادیا
لاہور کی فیملی کورٹ نے9سال تک چلنےوالے کیس میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا۔ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا شادی شدہ ہیں اور عتیق الرحمٰن کی بیوی ہیں، اداکارہ کا عتیق الرحمٰن سے نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ دونوں کے درمیان تنازعہ ایک گھر سے پیدا ہوا، نکاح خواں نے بھی نکاح نامے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے، فیملی جج بابر ندیم نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا . اداکارہ میرا نے2009ءمیں تکذیبِ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا. انہوں نے مؤقف اختیارکیاتھاکہ عتیق الرحمٰن جعلی نکاح نامہ تیار کرکے انہیں اپنی بیوی کہتے ہیں، انہیں ایسا کرنے سے روکا جائے۔