کلبھوشن کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، بھارت کو عالمی عدالت میں ننگا کرینگے: اٹارنی جنرل

29 مئی 2017 (20:35)

 اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کلبھوشن کےخلاف ٹھوس ثبوت موجود، بھارت کو عالمی عدالت میں ننگا کرینگے، پاکستان قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کر ینگے ، بھارتی دہشتگردی کے شواہد دینگے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا اور عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یافتح نہیں ہوتی۔اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ کلبھوشن ایک بھارتی ایجنٹ ہے او ر ہمارے پاس اس کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اشتر اوصاف نے کہاکہ کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا اور عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یافتح نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مگر ملکی سلامتی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے رہنمائی لی جائیگی۔