سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی،فےنز کی مبارکباد

29 مئی 2017

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اپنی43 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں اپنی سالگرہ کا کیک فیملی اور دوستوں کے ساتھ کاٹا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان ، کرکٹ فینز کی جان، مصباح الحق نے لاہور کے مقامی کیفے میں رات 12بجے اپنی برتھ ڈے کا کیک کاٹا اس موقع پر مصباح کی فیملی اور فرینڈز سب ہی موجود تھے ۔مصباح اپنی برتھ ڈے پر کافی ایکسائیٹڈ نظرآئے ، سابق کپتان نے کافی عرصے بعد اپنی سالگرہ اس انداز میں منائی ۔مصباح الحق 28 مئی 1974ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔2001 میں ٹیسٹ اور 2002 میں انہوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا ، مصباح نے کچھ عرصہ قبل ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 65سال بعد تاریخی فتح حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظرآئے اور ہم بھی یہی کہیں گے ، ہیپی برتھ ڈے مصباح ۔