7 بالز پر 7 رنز درکار، 5 وکٹ باقی جنوبی افریقہ پھر بھی انگلینڈ سے ہار گیا

29 مئی 2017

ساو¿تھمپٹن(آئی این پی) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں 2 رنز سے مات دے کر سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کرلی۔331 کے ہدف کا تعاقب کرنے والے پروٹیز 5 وکٹ پر 328 رنز بنا سکے، ڈی کک 98 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، ڈی ویلیئرز نے52 اورڈیوڈ ملرنے71 رنز کی اننگز کھیلیں، لیام پلنکٹ کو 3 وکٹیں ملیں، پروٹیز کو اختتامی 7 بالز پر فتح کیلیے محض 7 رنزدرکار تھے اوران کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی تھیں لیکن ٹیم 4رنز ہی بنا پائی۔
قبل ازیں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 330رنز جوڑے، بین اسٹوکس نے ابتدائی2 بالز پر ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 79 گیندوں پر 101رنز بنائے، جوز بٹلر65 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ نمایاں رہے، پروٹیز ٹیم نے اس مقابلے میں 6 کیچز ڈراپ کیے۔