چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش حکام نے ایک اور بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا، سیکیورٹی سخت
لندن(آئی این پی) مانچسٹر دھماکے کے بعد انگلینڈ میں تمام اسپورٹس ایونٹس کی سیکیورٹی میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا۔حکام کی جانب سے ایک اور بڑے حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، ہفتے کو ایف اے کپ فٹبال فائنل کے موقع پر بھی سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے، گلاسگو میں اسکاٹش کپ فائنل، ٹویکنہام میں انگلش پریمیئر شپ رگبی فائنل اور ساو¿تھمٹن میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کے موقع پر بھی کڑی نگرانی کی گئی۔