سری لنکا کے کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا
لندن(آئی این پی) سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا۔سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا 40 ویں سالگرہ سے صرف 5 ماہ پہلے اور اپنے کیریئر کا آخری فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں، وہ مسلسل 5 فرسٹ کلاس سنچریاں اسکور کرنے والے تاریخ کے آٹھویں کرکٹر بن گئے، انھوں نے کاو¿نٹی چیمپئن شپ میں گزشتہ 4 میچز کے دوران 136، 105، 114 اور 120 کی اننگز کھیلی تھیں۔ اب ایسیکس کے خلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری جڑ دی۔