اقدام قتل کے ملزم نے بخشی خانے کی دیواروں سے ٹکریں مارتے ہوئے خودکو شدیدزخمی کرلیا

29 مئی 2017

اسلام آباد(آئی این پی)اقدام قتل کے ملزم نے بخشی خانے کی دیواروں سے ٹکریں مارتے ہوئے خودکو شدیدزخمی کرلیا۔مارگلہ پولیس نے اقدام خودکشی کی دفعہ کے تحت ملزم کے خلاف نیامقدمہدرج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر311/2016بجرم324/337ایف ضمن ٹو کے ملزم رفیع اللہ کو جب اڈیالہ جیل سے بغرض پیشی اسلام آباد کچہری لایاگیاتوملزم نے بخشی خانہ کی دیواروں کو ٹکریں مارکرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔مارگلہ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ325کے تحت نیامقدمہ درج کرلیاہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...