پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کا اجلاس 30مئی کو لاہور میں ہوگا، ندا نذیر
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد اقلیتی ونگ کی رہنما ندا نذیر نے کہا ہے کہ 30مئی کو لاہور میں پی پی اقلیتی ونگ کا اجلاس ہورہا ہے اور پارٹی قیادت قربانی دینے والے کارکنوں کو عہدے دینے کا فیصلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت میرٹ پر فیصلے کرے گی اور اقلیتی کارکنوں سے ایسے لوگوں کو عہدے دیئے جائیں گے جو پارٹی کیلئے بھرپور کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔