پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل 30 وارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد

29 مئی 2017

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل 30 وارڈ کمیٹی کا اجلاس وارڈ کمیٹی کے نومنتخب صدر غلام مصطفی شاہ، جنرل سیکرٹری چوہدری خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے صدر افتخار شہزادہ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ نومنتخب وارڈ کمیٹی کے عہدیداروں کے پہلے تعارفی اجلاس میں تنظیمی امور بھی زیر غور آئے اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ ا جلاس میں وارڈ کمیٹی کے سرپرست اعلی شفیع اللہ، اراکین مجلس عاملہ قاضی محمد حنیف سدوزئی، سینئر نائب صدر یو سی 30 سردار حبیب، سیکرٹری اطلاعات شوکت حیات عباسی ، سابق ڈپٹی سیکرٹری سردار ثاقب نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وارڈ کمیٹی کے اراکین غلام مصطفی شاہ، عبدالطیف، راجہ محمد صادق، طارق کمانڈر، نعیم تنولی، رانا عبدالستار، گلباز شاہ، سید وقاص شاہ، محمد امین، محمد بوٹا، سید ناصر شاہ ایڈووکیٹ، راجہ نوید ایڈووکیٹ اور دیگرنے شرکت کی اور وارڈ کمیٹی کو فعال بنانے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔