الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا ہے‘ ترجمان
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام بروقت مکمل ہو سکے گا، الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس نئے نظام سے عوام کو ووٹر رجسٹریشن میں مزید آسانی ہو گی۔اس نئے نظام پر عملدرآمد کے لئے آفیسران کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ اس نظام کو صوبائی سطح پر بھی جلد متعارف کر دیا جائے گا۔