پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہواہے

29 مئی 2017

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میںاضافہ ہواہے۔اس حوالے سے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مردوں کی اوسط عمر 2017میں 65.8 سال ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015اور2016میں پاکستانی مردوں کی اوسط عمر بالترتیب 65.2اور 65.5سال ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح خواتین کی اوسط عمر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔2015میں خواتین کی اوسط عمر 67.3سال تھی،2016میں خواتین کی اوسط عمر 67.7 سال ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال یہ شرح 68.2سال رہی ہے۔حکومت کی جانب سے صحت عامہ کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے بعد اوسط عمر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔