پیمرا نے رمضان نشریات کی خلاف ورزی کرنیوالے نجی چینل کو نوٹس جاری کردئیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز جیو انٹرٹینمنٹ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کو اسلام آبا د ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات گائیڈلائنز(ہدایت نامہ) کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ نو ٹسزجاری کرتے ہوئے تین (3)یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔ ان ٹی وی چینلز پر مورخہ 28مئی 2017 ءبمطابق یکم رمضان1438ھ شام کی ٹرانسمیشن کے دوران تفریحی /کوئیز پروگرام نشر ہوئے۔ مذکورہ پروگرام پیمر ا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ مورخہ 3مئی 2017 ءکے پیرا 5(p) جس کے مطابق رمضان نشریات کے دوران تفریحی /کوئیز پروگرام شام 9بجے کے بعد نشر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی کی صریحاً خلاف ورزی ہےں ۔رمضان نشریات ہدایت نامہ اسلام آبا دہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کیا گیا تھا ۔ پیمرا قوانین کے مطابق ٹی وی چینلزانتظامیہ کو تین یوم میں یعنی مورخہ 31مئی 2017ءدوپہر 12بجے تک مذکورہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مزید برآں چینلزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکو بھی دی گئی تاریخ اور وقت پر ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کیا گیا ہے۔ حکم عدولی کی صور ت میں یکطرفہ کاروائی کی جائیگی۔